نقش تکمیل تک پہنچتا ہے
نقش تکمیل تک پہنچتا ہے
عکس بس آپ کا ابھرتا ہے
اب محبت کی اور حد کیا ہو
میری بیٹی میں تو ابھرتا ہے
میری سانسوں میں ہے تری خوشبو
میری مہندی میں تو ہی رچتا ہے
دور ہو کر بھی مجھ سے دور نہیں
میری سانسوں میں تو مہکتا ہے
ایک بستی جلائی تھی اس نے
اب کے حاکم ہے کیا وہ کرتا ہے
وہ جو علم و ادب میں بونے ہیں
ان کا سکہ سخن میں چلتا ہے
دل کی مضراب پر ربابؔ اب کے
دیکھیے ساز کیا نکلتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.