Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نقش تھا اور نام تھا ہی نہیں

شاہین عباس

نقش تھا اور نام تھا ہی نہیں

شاہین عباس

MORE BYشاہین عباس

    نقش تھا اور نام تھا ہی نہیں

    یعنی میں اتنا عام تھا ہی نہیں

    خواب سے کام تھا وہاں کہ جہاں

    خواب کا کوئی کام تھا ہی نہیں

    سب خبر کرنے والوں پر افسوس

    یہ خبر کا مقام تھا ہی نہیں

    تہ بہ تہ انتقام تھا سر خاک

    انہدام انہدام تھا ہی نہیں

    ہم نے توہین کی قیام کیا

    اس سفر میں قیام تھا ہی نہیں

    اب تو ہے پر ہمارے وقتوں میں

    شیشۂ صبح و شام تھا ہی نہیں

    وہ تو ہم نے کہا کہ تم بھی ہو

    ورنہ کوئی نظام تھا ہی نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے