نقشہ ایسا ہے مرے شمشاد کا
نقشہ ایسا ہے مرے شمشاد کا
رنگ جمتا ہی نہیں بہزاد کا
حوصلے دیکھو کہ مرغان چمن
ڈھونڈھتے پھرتے ہیں گھر صیاد کا
ہر جفائے یار پر ہے صبر و شکر
ہے وظیفہ ہرچہ بادا باد کا
جس کی آبادی اجاڑی آپ نے
نام تھا دل اس خراب آباد کا
علم پایندہ ہے فانی ہے ہنر
نام لکھنے سے رہا حداد کا
فیض ناسخؔ رشکؔ میں کیونکر نہ ہو
کالبد ہے خاک فیض آباد کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.