نشیمن اس کا پھر آباد ہوگا
نشیمن اس کا پھر آباد ہوگا
پرندہ قید سے آزاد ہوگا
کریں گے عشق ہم اک دوسرے سے
وظیفہ یہ تمہیں بھی یاد ہوگا
مری تکلیف بڑھتی جا رہی ہے
مرا دشمن یقیناً شاد ہوگا
کسی کے دل میں گر نفرت بھری ہے
تو وہ انسان بھی جلاد ہوگا
گناہوں سے جو بچتا ہے یہاں پر
بروز حشر بھی وہ شاد ہوگا
مری خوشیوں سے وہ جلنے لگا ہے
ظفرؔ پھر غم نیا ایجاد ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.