Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نشتری لفظوں کا لہجہ مرہمی رکھا گیا

اخلاق احمد اخلاق

نشتری لفظوں کا لہجہ مرہمی رکھا گیا

اخلاق احمد اخلاق

MORE BYاخلاق احمد اخلاق

    نشتری لفظوں کا لہجہ مرہمی رکھا گیا

    زخم پر مرچی سے پہلے تھوڑا گھی رکھا گیا

    عشق میں جس دم خمیر عاشقی رکھا گیا

    حسن کے اندر مزاج بے رخی رکھا گیا

    آدمی کا امتحاں سے جب گزرنا طے ہوا

    آدمی کو روبروئے زندگی رکھا گیا

    نیند والوں کو یہاں رکھا گیا فٹ پاتھ پر

    جاگنے والوں کا بستر مخملی رکھا گیا

    پینے والوں کے بہکنے سے اگر پرہیز تھا

    بزم میں پھر کیوں نظام مے کشی رکھا گیا

    رکھنے والا جانتا تھا عشق کا غم اس لئے

    لطف کے پہلو میں درد عاشقی رکھا گیا

    ان کو محبوب خدا ہونے کا حاصل ہے شرف

    شکر ہے مجھ کو انہی کا امتی رکھا گیا

    چونکہ رشتہ آدمی کا حضرت آدم سے ہے

    اس لئے نام آدمی کا آدمی رکھا گیا

    گردش دوراں کی طاقت کا بھی اندازہ ہوا

    جب مرے ہی گھر کا مجھ کو اردلی رکھا گیا

    آج پھر اخلاقؔ وعدہ کر کے وہ آیا نہیں

    آج پھر مجھ کو خوشی سے دور ہی رکھا گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے