نصیب جن کا جہاں تھا وہیں پہ اترے ہیں
نصیب جن کا جہاں تھا وہیں پہ اترے ہیں
زمیں کے تھے جو پرندے زمیں پہ اترے ہیں
فضا میں تیر رہی ہے وفاؤں کی خوشبو
ضرور ہنس کے جوڑے کہیں پہ اترے ہیں
تمہاری بزم کو دیکھا تو یہ ہوا محسوس
کہ جیسے چاند ستارے زمیں پہ اترے ہیں
مجھے یقیں تھا پرندے بھٹک نہیں سکتے
اسی لئے جہاں چاہا وہیں پہ اترے ہیں
دعائیں ماں کی ابھی ختم بھی نہ ہو پائیں
لگا فرشتے فلک سے زمیں پہ اترے ہیں
عذاب آئے ہیں جتنے زمین الفت پر
کرم بھی اس سے زیادہ یہیں پہ اترے ہیں
لگائیں شوق سے لیبل وہ پیار کا حق ہے
اگر وہ پورے دلوں کے یقیں پہ اترے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.