نیا موسم در آیا دشت میں برگ و ثمر جاگے
نیا موسم در آیا دشت میں برگ و ثمر جاگے
زمانوں سے جو محو خواب تھے قلب و نظر جاگے
نئے حرفوں کے پھولوں کو سجایا وقت نے لب پر
نئے حرفوں کے پھولوں میں نئے کیف و اثر جاگے
وہ دور آیا صدا ظلم و ستم کے بھی خلاف اٹھی
ہماری اور تری دنیا کے ارباب ہنر جاگے
قیامت کوچہ و بازار میں یوں ہی نہیں آئی
ہم اپنے شہر میں پہلے پس دیوار و در جاگے
سوائے تیرگی حد نظر تک کچھ نہ تھا بیدیؔ
یہ خواہش تھی کہ سینوں میں تمنائے سحر جاگے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.