نیا موسم ہے تھوڑی سی خوشی دے
نیا موسم ہے تھوڑی سی خوشی دے
مرے حصے میں جتنی ہے ہنسی دے
میں اپنے گھر کے دروازے پہ پہنچوں
مری آنکھوں کو اتنی روشنی دے
خلاؤں میں بھٹکتا پھر رہا ہوں
میں سمجھوں خود کو اتنی آگہی دے
مرا منصب تو ہے مسند نشینی
مجھے غم دے کہ چاہے تو خوشی دے
نہ ہو شرمندہ وہ باد صبا سے
تو ان پھولوں کو ایسی تازگی دے
الجھ جاتا ہے وہ ہر اک سے نشترؔ
مرے مالک اسے سنجیدگی دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.