نزع کی سختی بڑھی ان کو پشیماں دیکھ کر
نزع کی سختی بڑھی ان کو پشیماں دیکھ کر
موت مشکل ہو گئی جینے کا ساماں دیکھ کر
وہ کبھی جب التفات ناز سے لیتے ہیں کام
کانپ جاتا ہوں میں اپنے دل کے ارماں دیکھ کر
کرتے ہیں ارباب دل اندازۂ جوش بہار
میرا دامن دیکھ کر میرا گریباں دیکھ کر
وہ نہ اگلا باغباں ہے اب نہ اگلے ہم صفیر
یاد کرتا ہوں قفس کو میں گلستاں دیکھ کر
اللہ اللہ مجھ سا عاصی درخور رحمت ہوا
رشک زاہد تو بھی ہے یہ قدر عصیاں دیکھ کر
اے بت کافر معاذ اللہ یہ تیرا شباب
کوئی کافر ہی رہے گا اب مسلماں دیکھ کر
ان بتوں نے مجھ کو بے خود کس قدر دھوکے دیے
سیدھا سادہ جان کر مرد مسلماں دیکھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.