نظارہ کر بت پر فن ہمارا
نظارہ کر بت پر فن ہمارا
کہ تن داغوں سے ہے گلشن ہمارا
ہے عشق زلف میں خانہ بدوشی
کہیں کیا ہے کہاں مسکن ہمارا
جو روئے یاد دندان صنم میں
تو پر گوہر ہوا دامن ہمارا
بتوں کی سختیاں سہنے کو یا رب
بنایا کیوں نہ دل آہن ہمارا
ہماری یہ وصیت ہے دم مرگ
کہ کوئے یار ہو مدفن ہمارا
جوانی میں محبت کی لگی آگ
جلا کس وقت میں خرمن ہمارا
زمین و آسماں تھرا رہے ہیں
صدائے صور ہے شیون ہمارا
اک آہو چشم کی الفت میں صابرؔ
بیاباں ہو گیا مسکن ہمارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.