نظر آ رہے ہیں جو تنہا سے ہم
سو یوں ہے کہ بھر پائے دنیا سے ہم
نہ پروا ہمیں حال بے حال کی
نہ شرمندہ عمر گزشتہ سے ہم
بھلا کوئی کرتا ہے مردوں سے بات
کہیں کیا دل بے تمنا سے ہم
نظر میں ہے جب سے سراپا ترا
جبھی سے ہیں کچھ بے سر و پا سے ہم
کوئی جل پری کیا پری بھی نہ آئی
مگر خوش ہوئے رات دریا سے ہم
تماشائی شش جہت ہیں سو ہیں
خود اپنے لیے بھی تماشا سے ہم
سمجھنا تھا دنیا کو یوں بھی محال
سمجھتے تھے دنیا کو دنیا سے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.