Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نظر آئے کیا غبار مہ و کہکشاں سے آگے

مانی ناگپوری

نظر آئے کیا غبار مہ و کہکشاں سے آگے

مانی ناگپوری

MORE BYمانی ناگپوری

    نظر آئے کیا غبار مہ و کہکشاں سے آگے

    کوئی کارواں ہے شاید مرے کارواں سے آگے

    کوئی سر ہو صرف سجدہ کہاں آج بے ارادہ

    کہ زمیں ہی بے کشش ہے ترے آستاں سے آگے

    تری یاد دستگیر دل غم زدہ ہوئی ہے

    مجھے ساتھ لے چلی ہے غم دو جہاں سے آگے

    یہ جہاں بہ نام جنت کہیں پھر نہ پیش آئے

    وہی قصر و باغ جو ہیں مہ و کہکشاں سے آگے

    ترے گیسوؤں کی خوشبو یہ پیام دے گئی ہے

    کہ نشاط بار سائے ہیں غم تپاں سے آگے

    کہیں کس سے ہو گئی ہے یہیں آ کے ختم دنیا

    کہ نہیں ہے کوئی منزل حرم بتاں سے آگے

    کٹی ایک عمر فرقت سر برزخ محبت

    کہ چلا نہ جا رہا تھا دل ناتواں سے آگے

    وہیں دائمی خوشی کے ہیں چھپے ہوئے خزانے

    جو پہاڑی سلسلہ ہے یم بے کراں سے آگے

    حس باصرہ کو مانیؔ جو سمیع کیف کر دے

    وہ سخن طراز نرگس ہے کہیں زباں سے آگے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے