نظر اپنا کوئی آتا نہیں اب
نظر اپنا کوئی آتا نہیں اب
خود اپنے سے کوئی ناتہ نہیں اب
ترستی ہے گھٹا ساون کی سر کو
کوئی ساون میں بھی گاتا نہیں اب
مسافر کس طرح منزل پہ پہنچے
کوئی رہبر نظر آتا نہیں اب
یہ کیسی کیفیت ہے آگہی کی
کوئی نشہ بھی بہکاتا نہیں اب
سمجھ پائی کہاں دنیا تبھی تو
کسی کو کوئی سمجھاتا نہیں اب
یہاں تو کاغذی پہلوؤں کی رت ہے
تبھی گل کوئی مرجھاتا نہیں اب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.