Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نظر کا یہ اعجاز ہم دیکھتے ہیں

پریمودا الحان

نظر کا یہ اعجاز ہم دیکھتے ہیں

پریمودا الحان

MORE BYپریمودا الحان

    نظر کا یہ اعجاز ہم دیکھتے ہیں

    ہر اک سمت وہ ہی صنم دیکھتے ہیں

    ادھر آتے ان کے قدم دیکھتے ہیں

    ستم ہے کہ ہے یہ کرم دیکھتے ہیں

    جدا دیکھتے ہیں زمیں آسماں سے

    خدا کا جدا یہ کرم دیکھتے ہیں

    نہ دنیا رہے گی نہ ہم تم ہی ہوں گے

    عبث ایک دوجے کو ہم دیکھتے ہیں

    عداوت کی بنیاد ہی رشک پر ہے

    عدو خواب میں خود کو ہم دیکھتے ہیں

    بہت ملنے سے عیب دکھتے ہیں کم کم

    بہت دیکھتے ہیں جو کم دیکھتے ہیں

    کسی نے نہ دیکھا جو ظاہر تھا سب پر

    جہاں میں سب اپنے بھرم دیکھتے ہیں

    برا لگ گیا ہے مرا سچ ہی اتنا

    ترے جھوٹ کو لوگ کم دیکھتے ہیں

    نہیں ٹس سے مس ہوتے دیکھو گے ہم کو

    رقیبو تمہارا بھی دم دیکھتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے