نظر کا ذائقہ مہنگا پڑے گا
تمہیں یہ میکدہ مہنگا پڑے گا
محبت سے ملے گا مفت میں ہی
خریدو مت خدا مہنگا پڑے گا
چراغوں سے تمہاری دوستی ہے
ہوا سے رابطہ مہنگا پڑے گا
ہوا میں خوب اڑتے پھر رہے ہو
زمیں سے فاصلہ مہنگا پڑے گا
نظریہ تو ہمارا بھی وہی ہے
تمہارا زاویہ مہنگا پڑے گا
مخالف ہو نہ جائے یہ زمانہ
وفا پر تبصرہ مہنگا پڑے گا
ضروری ہے ذرا سی بے وفائی
وفا کا فلسفہ مہنگا پڑے گا
محبت کا سفر جوکھم بھرا ہے
کرنؔ یہ راستہ مہنگا پڑے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.