نظر کو زخمی لبوں کو فگار مت کرنا
نظر کو زخمی لبوں کو فگار مت کرنا
گلوں کی چاہ میں کانٹوں سے پیار مت کرنا
جو چپکے چپکے عداوت کی سمت جاتا ہے
وہ راستہ کبھی تم اختیار مت کرنا
جو لوگ چڑھتی ہوئی دھوپ کے پجاری ہیں
ہمارا ایسوں میں ہرگز شمار مت کرنا
جدائیوں کی رتوں میں ملن کا موسم ہے
یہ تم نہ لکھنا مرا انتظار مت کرنا
سیہ نصیبی جو آئے کبھی خدا نہ کرے
تو اپنے سائے پہ بھی اعتبار مت کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.