نظر میں خضر کوئی ہے نہ ابن مریم ہے
نظر میں خضر کوئی ہے نہ ابن مریم ہے
عجب بلا میں گرفتار ابن آدم ہے
الجھ الجھ کے لپٹتا گیا یہاں انساں
بساط دہر نہیں دام زلف پر خم ہے
ہمارا آپ کا جینا بھی ہے کوئی جینا
جو دل ہے چاک ہے جو آنکھ ہے وہ پر نم ہے
مزاج دیر و حرم کل بتاؤں گا تم کو
مثال گیسو پرپیچ آج برہم ہے
نہ دل دہی ہے نہ ہے دل بری کہیں ماہرؔ
زمانہ دے مجھے آزار جو بھی وہ کم ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.