نظر نہ جائے گی اب اپنی ماسوا کی طرف
نظر نہ جائے گی اب اپنی ماسوا کی طرف
خراب ہو کے بہت آئے ہیں خدا کی طرف
زمانے کا ہے یہی رنگ اس کی فکر نہیں
اگر زمانہ ہوا تم سے بے وفا کی طرف
ہوائے زلف ہی لائی ہے دام میں اپنے
قدم ہم آپ ث رکھتے نہیں بلٰی کی طرف
جہاں سے کوچ کی دیتا ہے ہر نفس آواز
کسی کے کان نہیں نالۂ درا کی طرف
ترے فراق میں جب سے نہیں امید اثر
خیال بھی نہیں جانا کبھی دعا کی طرف
نظر ہے خاص زمانہ کے رنگ پر اپنی
نا ابتدا کی طرف ہے نا انتہا کی طرف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.