نظر نظر میں تمنا قدم قدم پہ گریز
نظر نظر میں تمنا قدم قدم پہ گریز
جہاں جہاں بھی ملے کوہ کن وہیں پرویز
گھٹا گھٹا سا دھندلکا ہے قصر و ایواں میں
نکل چلو جہاں میداں میں روشنی ہے تیز
ترے کرم پہ بھی اندیشہ ہائے دور و دراز
ملے ہیں جام و سبو وہ بھی زہر سے لبریز
نمود خار مغیلاں ہے باغباں کو پسند
زمین لالہ و گل ورنہ ہے بہت زرخیز
سکوں ملا ہے کنیزوں کو خواب شیریں کا
جو کوہ کن نے سنبھالی ہے دولت پرویز
تغیرات خیالات ارتقائے حیات
تصادم نظریات فتنۂ چنگیز
گزر رہے ہیں شب و روز اس طرح ماہرؔ
نہ زندگی سے محبت نہ زندگی سے گریز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.