نظر نظر سے ملی دل پکار اٹھا کہ نہیں
نظر نظر سے ملی دل پکار اٹھا کہ نہیں
نہیں خبر مجھے اس وقت ہوش تھا کہ نہیں
پھر آرزوؤں کی بستی میں قافلے آئے
در فسون تمنا ابھی کھلا کہ نہیں
نئے سفر ہیں نئے راہرو نئی راہیں
نئے زمین و زماں کی ہے ابتدا کہ نہیں
تری تلاش میں ہم خود سے آشنا نہ رہے
ابھی ہوئی ہے محبت کی انتہا کہ نہیں
ترے وصال کے رستوں میں ہم خرد سے ملے
جنوں نے دل سے کہا ہے وہی فضا کہ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.