نظر نے کر دیا غائب دکھایا دل نے جو جلوہ (ردیف .. ا)
نظر نے کر دیا غائب دکھایا دل نے جو جلوہ
بظاہر ہے جو بینائی حقیقت میں ہے وہ پردہ
اسے ڈھونڈیں کہاں کوئی نہیں جس کا نشاں کوئی
ہجوم نور ہے وہ نور کا کیا نقش کیا چہرہ
ہوئے بے ہوش سب کے سب ہوا جن پر بھی ظاہر وہ
تو پھر جلوہ کوئی اس کا بیاں کرتا تو کیا کرتا
مکین ہر مکاں کہیے یا کہیے لامکاں اس کو
ہے ہر گھر میں نہیں لیکن کسی گھر میں سما سکتا
وہی نظریں وہی ناظر وہی خود ہر نظارہ ہے
کہ ہے کل قدرت قادر کرشمہ اس کی وحدت کا
صداؔ سب منحصر ہے دیکھنے والی نگاہوں پر
کسی کو حاضر و ناظر کسی کو ہے گماں لگتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.