نذیرؔ کہہ کہ نہ کہہ بے نظیر کتنا ہوں
نذیرؔ کہہ کہ نہ کہہ بے نظیر کتنا ہوں
مثال دے کہ میں روشن ضمیر کتنا ہوں
تو میری وضع فقیری پہ انگلی نہ اٹھا
بغیر سمجھے کہ دل کا امیر کتنا ہوں
پرکھ سکیں نہ مجھے جوہری نگاہیں بھی
میں اونچی ذات کا ہیرا حقیر کتنا ہوں
کمان کھینچ کے بیٹھا ہوں آج لفظوں کی
وہ جان جائے گا دل کا شریر کتنا ہوں
چھڑا سکا نہ غم دہر سے کسی کو ہنوز
میں اپنی ذات کے غم میں اسیر کتنا ہوں
مری حیات کا نوحہ بھی کیا خبر دے گا
حصار کرب و بلا میں اسیر کتنا ہوں
پناہ گاہ سکوں ڈھونڈھتا ہوں گام بہ گام
عذاب زیست میں لپٹا نذیرؔ کتنا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.