نظارۂ دل کش کبھی دیکھا ہی نہیں ہے
نظارۂ دل کش کبھی دیکھا ہی نہیں ہے
آنکھوں میں کوئی عکس اترتا ہی نہیں ہے
حیرت ہے کہ تم پر وہ عیاں ہو گیا کیسے
قصہ جو کبھی ہم نے سنایا ہی نہیں ہے
سو بار بہاروں نے کیا رخ مری جانب
موسم یہ مرے دل کا بدلتا ہی نہیں ہے
کیسے ہو پرکھ ایک کہانی سے کسی کی
کردار کہانی میں سمٹتا ہی نہیں ہے
ڈھلنا ہے جسے قوس قزح میں وہ کرن ہوں
ڈر اپنے بکھر جانے کا لگتا ہی نہیں ہے
وہ چاند تغیر سے کبھی باز نہ آیا
تاریکئ شب کی اسے پروا ہی نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.