نیکیاں بوئیں اور بدی پائی
نیکیاں بوئیں اور بدی پائی
ہم نے یہ کون سی صدی پائی
وہ صلیبوں پہ سج گیا آخر
جس نے بھی خوئے سرمدی پائی
سایۂ گل میں رہ کے بھی ہم نے
زندگی خار سے لدی پائی
اس نے پتھر ہی پھینکا ہے جس نے
شاخ پھل پھول سے لدی پائی
ہم نے ہر ساحل وفا پہ نذیرؔ
خون اگلتی ہوئی ندی پائی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.