نعم البدل نہیں ترے زندہ وجود کا (ردیف .. ن)
نعم البدل نہیں ترے زندہ وجود کا
دیوار پر لگی تری تصویر کیا کریں
تیرے بغیر چین نہ آئے کسی طرح
تیرے ہی در کے ہو رہے دلگیر کیا کریں
ہر ایک ربط ایسے طلب کا ہوا اسیر
رکنا نہ چاہو تم تمہیں زنجیر کیا کریں
قدموں کو باندھ دیتی ہے یوں رہ گزر تری
کٹتا نہیں سفر ترے راہگیر کیا کریں
مدت سے اس کے شہر میں عامرؔ نہیں گئے
اس کے سوا بھلا کوئی تدبیر کیا کریں
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 379)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.