نگاہ لطف مت اٹھ خوگر آلام رہنے دے
نگاہ لطف مت اٹھ خوگر آلام رہنے دے
ہمیں ناکام رہنا ہے ہمیں ناکام رہنے دے
کسی معصوم پر بیداد کا الزام کیا معنی
یہ وحشت خیز باتیں عشق بد انجام رہنے دے
ابھی رہنے دے دل میں شوق شوریدہ کے ہنگامے
ابھی سر میں محبت کا جنون خام رہنے دے
ابھی رہنے دے کچھ دن لطف نغمہ مستیٔ صہبا
ابھی یہ ساز رہنے دے ابھی یہ جام رہنے دے
کہاں تک حسن بھی آخر کرے پاس روا داری
اگر یہ عشق خود ہی فرق خاص و عام رہنے دے
بہ ایں رندی مجازؔ اک شاعر مزدور و دہقاں ہے
اگر شہروں میں وہ بد نام ہے بد نام رہنے دے
- کتاب : Kulliyaat-e-Majaz (Pg. 198)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.