نگاہ مختصر سے داستاں تک بات جا پہنچی
نگاہ مختصر سے داستاں تک بات جا پہنچی
خدا جانے کہاں سے اب کہاں تک بات جا پہنچی
نگاہوں کی زباں نے کہہ دیا جو کچھ نہ کہنا تھا
دل سوزاں سے جب اشک رواں تک بات جا پہنچی
سنور اٹھی ہے کیا زلف زمیں اب دست انساں سے
کہ ماہ و مشتری و آسماں تک بات جا پہنچی
ہوا تو فیصلہ دل کا اشاروں میں کنائیں میں
کہاں وہ لطف جب لفظ بیاں تک بات جا پہنچی
بلا سے ساز دل ٹوٹے صدا لیکن نہ پیدا ہو
ہوئی رسوا محبت جب فغاں تک بات جا پہنچی
گئی شاید جوانی اور گیا انداز جرأت بھی
کہ اب اندیشۂ سود زیاں تک بات جا پہنچی
کبھی گلشن میں اپنا بھی نشیمن تھا چمن والو
خدا جانے یہ کیوں برق تپاں تک بات جا پہنچی
نظر بے باک دل بے باک کیا پروا حبیبؔ اس کی
یہاں تک بات جا پہنچی وہاں تک بات جا پہنچی
- کتاب : نغمۂ زندگی (Pg. 38)
- Author : جے کرشن چودھری حبیب
- مطبع : جے کرشن چودھری حبیب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.