نگاہ ناز کا خالی گیا نہ تیر کوئی
نگاہ ناز کا خالی گیا نہ تیر کوئی
کسی کی جان گئی اور ہوا اسیر کوئی
وصال یار کا رستہ دکھا رہی ہو جو
ہمارے ہاتھ میں دکھتی نہیں لکیر کوئی
نہ بھول کر بھی کرو ان حسیں بتوں کا یقیں
نہ ان بتوں کا خدا ہے نہ ان کا پیر کوئی
کبھی کبھی مجھے سب سے امیر لگتا ہے
گلی کے موڑ پہ بیٹھا ہوا فقیر کوئی
کہاں تلک یوں اکیلے سفر کرو گے صداؔ
تمہارے ساتھ نہ رہبر نہ راہگیر کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.