نگاہ یار میں دیکھی ہے بے رخی میں نے
نگاہ یار میں دیکھی ہے بے رخی میں نے
قسم خدا کی نہ سوچا تھا یہ کبھی میں نے
متاع کیف لٹا کر طلب کی راہوں میں
ترے وجود کو بخشی ہے تازگی میں نے
مرے لبوں پہ تبسم نہ ڈھونڈ اے ساقی
غم حیات کو دے دی ہے ہر خوشی میں نے
گناہ گار ہے تو بھی مری طرح ناصح
سیاہی روح کے چہرے پہ دیکھ لی میں نے
زمانہ بن گیا دشمن تو غم نہیں صابرؔ
کسی کی زلف پریشاں سنوار دی میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.