نگار خانۂ بزم جہاں کی بات کرو
نگار خانۂ بزم جہاں کی بات کرو
ممتاز احمد خاں خوشتر کھنڈوی
MORE BYممتاز احمد خاں خوشتر کھنڈوی
نگار خانۂ بزم جہاں کی بات کرو
شراب و سبزہ و آب رواں کی بات کرو
قفس کے دور میں ختم آشیاں کی بات کرو
یہیں گزرتی ہے اب تو یہاں کی بات کرو
زمانہ سن کے ہنسی میں اڑانے والا ہے
کسی سے اب نہ غم بے کراں کی بات کرو
ہمیں بہار نہیں آتی راس اہل چمن
ہمارے سامنے دور خزاں کی بات کرو
وہ بزم ناز مقام سکون خاطر ہے
تو اب نہ شورش درد نہاں کی بات کرو
قفس میں یاد بہار چمن تو کرتے تھے
چمن میں آتش برق تپاں کی بات کرو
دلاؤ یاد نہ پیری میں ضعف پیری کو
ہمارے سامنے عزم جواں کی بات کرو
مرا خیال لگاتا ہے چار چاند اس کو
بیان حسن میں حسن بیاں کی بات کرو
حرم بھی دیر بھی ہے میکدہ بھی ہے خوشترؔ
جو راس آئے تمہیں اس مکاں کی بات کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.