نہال عمر سے بے وقت جھڑنے والوں کو
نہال عمر سے بے وقت جھڑنے والوں کو
صبا وداع نہ کرنا بچھڑنے والوں کو
اداسیاں بھی مقدس اگر تصرف ہو
فراق اذن ہنر ہے اجڑنے والوں کو
کہاں اتار گیا سیل رنگ کیا معلوم
نئی رتوں میں جڑوں سے اکھڑنے والوں کو
گھروں کی یاد دلاتی ہے کسمساتی ہوا
دیار غیر میں اجرت پہ لڑنے والوں کو
دعا کرو کہ خدا سلسلہ بحال رکھے
اٹھا رہی ہے زمیں پاؤں پڑنے والوں کو
نجوم بجھتے ہی پلکوں کی چھاؤں میں آنکھیں
دعائیں دیتی ہیں یاقوت جڑنے والوں کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.