نیند مشکل سے فقط ایک گھڑی رہتی ہے
نیند مشکل سے فقط ایک گھڑی رہتی ہے
پھر مری آنکھ میں خوابوں کی لڑی رہتی ہے
دل وہ صحرا ہے جہاں پھول کھلا کرتے تھے
آنکھ وہ جھیل جہاں اوس پڑی رہتی ہے
یاد کرنے کا کوئی وقت مقرر ہے بھلا
یہ مصیبت تو مرے سر پہ کھڑی رہتی ہے
تجھ سے ویسے تو کوئی کام نہیں ہے مجھ کو
تجھ سے ملنے کی مگر چاہ بڑی رہتی ہے
میں بہت زور سے ہنستا ہوں اداسی کے سمے
آہ چپکے سے کہیں دل میں گڑی رہتی ہے
دوست آسانی سے منزل تو نہیں مل سکتی
کیوں کہ رستوں پہ یہاں گرد پڑی رہتی ہے
وہ بہت دن سے مرے پاس نہیں ہے راشد
ایک مدت سے مری چائے کڑی رہتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.