نیند نہ آئے سر بھی بھاری ہو
ایسے میں خاک خواب کاری ہو
میرے آنگن میں اس طرح اترو
گھر میں بس روشنی تمہاری ہو
یہ مرے ساتھ ہی جواں ہوئی ہے
کس طرح ختم بے قراری ہو
میری باتیں بھی کوئی مانے گا
ساری دنیا ہی جب تمہاری ہو
یوں تو ہم شعر بھی نہیں کہتے
تجھ کو دیکھیں تو نظم جاری ہو
میرے پہلو میں برسر پیکار
کیا خبر آپ کا حواری ہو
سب سے ملتا ہوں مسکرا کے عدنؔ
وار کھاتا ہوں وہ جو کاری ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.