نیند قیمتی ہوتی ہے تو سمجھا کر
نیند قیمتی ہوتی ہے تو سمجھا کر
راتوں میں کب تک جاگے گا سویا کر
بول دیا جب اس نے ہاں تو ڈر کیسا
حق بنتا ہے تیرا لب پر بوسہ کر
ٹیس چلی جائے گی پہلے دھوکے کی
عشق کرے جب بھی تو پہلے جیسا کر
تنہائی میں اتنا ہنسنا ٹھیک نہیں
ہجر کا عالم ہے تو تھوڑا رویا کر
غصہ مجھ پہ آیا ہے تو مجھ سے لڑ
غصے میں گھر کی چیزیں نہ توڑا کر
ذہن ہمیشہ یہاں وہاں بھٹکاتا ہے
کبھی کبھی تو دل کا کہنا مانا کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.