نکالنے کو وہی روز و شب دفینے سے
اتر رہا ہوں دبے پاؤں زینے زینے سے
نہ ہاتھ رکھنے سے کاغذ خموش ہو پایا
نہ شور گھٹ سکا لفظوں کے ہونٹ سینے سے
مجھے تو کیا مری آنکھوں کو بھی خبر نہ ہوئی
بکھر رہا تھا مرا خواب کس قرینے سے
خبر نہ تھی کہ جھکا دے گا میرے شانوں کو
جو بوجھ گھٹتا چلا جا رہا تھا سینے سے
میں تیری یاد بھی دل سے نکالتا لیکن
لپٹ چکا ہے کوئی اژدہا خزینے سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.