Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نکل آئی ہوں آگے میں گناہوں اور ثوابوں سے

طلعت زہرا

نکل آئی ہوں آگے میں گناہوں اور ثوابوں سے

طلعت زہرا

MORE BYطلعت زہرا

    نکل آئی ہوں آگے میں گناہوں اور ثوابوں سے

    بہت خوش ہوں کہ میری جان چھوٹی ان عذابوں سے

    اٹھا کر رکھ دیے ہیں خیر و شر کے سب بہی کھاتے

    بہت مشکل میں تھی سود و زیاں کے ان حسابوں سے

    بہت لپٹے رہے یہ جسم و جاں سے بیل کی مانند

    حجاب آنے لگا ہے اب تو مجھ کو ان حجابوں سے

    ٹھہرنے ہی نہیں دیتے تھے رسم و راہ اور رشتے

    نکلتے ہی نہیں تھے پاؤں میرے ان رکابوں سے

    گئے وہ دن کہ دوبھر تھا یہاں پر سانس لینا بھی

    زمانے نے جکڑ رکھا تھا مجھ کو یوں طنابوں سے

    یہاں پر ہر طرف وہم و گماں کی ریت اڑتی ہے

    نہیں کھانا مگر دھوکا چمکتے ان سرابوں سے

    کسی کے درد ہی بانٹوں میں نکلوں اپنے کمرے سے

    رہے گی اور کتنی گفتگو میری کتابوں سے

    ڈرا رکھا تھا اتنا اہل منبر نے مجھے زہراؔ

    کہ مجھ کو خوف سا آنے لگا تھا اپنے خوابوں سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے