نکل گیا ہے مرے ہاتھ سے نظام مرا
نکل گیا ہے مرے ہاتھ سے نظام مرا
مجھے ہی آنکھ دکھاتا ہے اب غلام مرا
میں کیا بتاؤں خوشامد کے کیا طریقے ہیں
کبھی پڑا ہی نہیں جاہلوں سے کام مرا
مرا بھی نام اچھالا تھا میرے دشمن نے
اب آسماں کی جبیں پر لکھا ہے نام مرا
اب آپ لوگ تماشے سے ہو گئے فارغ
لو ہو گیا ہے چلو کام اب تمام مرا
جو بچ رہے تھے مرے ساتھ ہم کلامی سے
وہ آج پڑھ رہے ہیں ڈھونڈھ کر کلام مرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.