نکل جا شہر سے جنگل کی جانب
نکل جا شہر سے جنگل کی جانب
نہ مڑ کر دیکھ پھر دلدل کی جانب
کسی اہل خرد کا سر نہ پھوٹے
نہ پتھر پھینک یوں پاگل کی جانب
ہوا احساس اپنی تشنگی کا
نگاہیں جب اٹھیں بادل کی جانب
نہ کر سمجھوتہ کوئی تیرگی سے
بڑھے آندھی اگر مشعل کی جانب
کئی صدیوں سے شیداؔ تک رہے ہیں
ہم اپنے آنے والے کل کی جانب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.