نکل کر ضبط کی حد سے فغاں تک بات جا پہنچی
نکل کر ضبط کی حد سے فغاں تک بات جا پہنچی
خبر بھی ہے دل ناداں کہاں تک بات جا پہنچی
ستم ہے دل لگی ہے امتحاں تک بات جا پہنچی
کہاں سے بات نکلی تھی کہاں تک بات جا پہنچی
نکل آئے ستارے میری الجھن کے تماشے کو
زمیں والوں کی کیونکر آسماں تک بات جا پہنچی
زمانے بھر میں جو چرچا ہے میرے خون ناحق کا
وہاں تک حشر برپا ہے جہاں تک بات جا پہنچی
انہیں اے شادؔ رسوائی کا اپنی کیا خیال آیا
نکل کر گونگے دل سے جب زباں تک بات جا پہنچی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.