نکہت عشق سے وابستہ ہیں گیسو تیرے
ہم کہاں جائیں بتا چھوڑ کے پہلو تیرے
تیری سانسوں کی چھون اف یہ لبوں کی لرزش
کون سمجھا ہے یہاں جسم کے جادو تیرے
یہ اٹھیں اور چلیں مڑ کے کبھی رک جائیں
مجھ میں کیا ڈھونڈھتے ہیں آنکھوں کے آہو تیرے
کوئی اب جائے مفر میرے لئے ہے ہی نہیں
جان لے لیں گے بلاتے ہوئے بازو تیرے
اب کسی اور کو دیکھوں بھی تو کیسے دیکھوں
جلوے بے قابو پھرا کرتے ہیں ہر سو تیرے
صنف نازک ہے غزل پیش سلیقے سے آ
شعر سختی سے نہ آئیں گے یہ قابو تیرے
کب کہاں خوش ہے کہاں غم سے پریشاں ہے تو
حال دل مجھ کو بتا دیتے ہیں آنسو تیرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.