نکلا وہ ماہ رو مکاں سے اب
نکلا وہ ماہ رو مکاں سے اب
مہر گم ہوگا آسماں سے اب
منتیں مدتوں سے کرتا ہوں
کچھ تو فرمائیے زباں سے اب
اس کی محفل میں میں جو جا بیٹھا
بولے اٹھ جائیے یہاں سے اب
دم آخر تو شکل دکھلا دو
کوچ ہے اپنا اس جہاں سے اب
کام دنیا سے کچھ نہیں بیگنؔ
بیٹھے منہ موڑ کر جہاں سے اب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.