نکلے جو گھر سے ان کے نظارے ملے ہمیں
نکلے جو گھر سے ان کے نظارے ملے ہمیں
دل کش حسین رات کے تارے ملے ہمیں
ان کے بغیر جینے کی حسرت تھی ناتمام
اچھا ہوا کہ ان کے سہارے ملے ہمیں
ہم سنگ میل بن کے کھڑے ہیں ترے لیے
اس راستے پہ جس کے اشارے ملے ہمیں
باد صبا مذاق یہ کیسا ہمارے ساتھ
پھولوں کی چاہ کی تو شرارے ملے ہمیں
مانجھیؔ ہی لایا ناؤ بھنور سے نکال کے
قسمت بلند تھی جو کنارے ملے ہمیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.