نکلے گا سدا ضبط سے تشہیر کا پہلو
نکلے گا سدا ضبط سے تشہیر کا پہلو
ہے رات کے پہلو ہی میں تنویر کا پہلو
لہجے کو ذرا دیکھ مرے دوست کہ ورنہ
نکلے گا تری بات سے شمشیر کا پہلو
بدنام ہوئے عشق کے میدان میں سارے
داغوں سے نہ بچ پایا جہانگیر کا پہلو
قرآن کا ہر لفظ و بیاں ندرت کامل
لائی ہے خرد ڈھونڈ کے تفسیر کا پہلو
دنیا ہے رخ یار کا باطن بھی ذرا دیکھ
ظاہر میں بہت خوب ہے تصویر کا پہلو
جب گھیر لیا گردش ایام نے تابشؔ
نکلا مرے کردار سے تقصیر کا پہلو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.