نسبتوں کے بھنور میں رہتی ہوں
نسبتوں کے بھنور میں رہتی ہوں
یوں تو اپنے ہی گھر میں رہتی ہوں
ایک چہرہ مری نگاہ میں ہے
اک مسلسل سفر میں رہتی ہوں
ٹھیس لگنے سے ٹوٹ جاتا ہے
ایک شیشے کے گھر میں رہتی ہوں
یوں تو کہنے کو چاند تارا سہی
ورنہ سورج نگر میں رہتی ہوں
میں الگ کب ہوں اور ماؤں سے
بیٹیوں کی نظر میں رہتی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.