نشاں علم و ادب کا اب بھی ہے اجڑے دیاروں میں
دلچسپ معلومات
اپنی طرح کی منفرد غزل ہے جس میں 58 ادیبوں کا ذکر ہے
نشاں علم و ادب کا اب بھی ہے اجڑے دیاروں میں
کہ سالمؔ اور مضطرؔ ہیں پرانی یاد گاروں میں
غرض کیفیؔ و شاعرؔ سائلؔ و بیخودؔ حسنؔ شیداؔ
علم ہیں عرصۂ علم و ادب کے شہسواروں میں
نسیمؔ و برقؔ و رونقؔ غوثؔ و کیفیؔ عزمیؔ و ماہرؔ
شررؔ اور زارؔ و معجزؔ نامور ہیں سحر کاروں میں
مبیںؔ یکتاؔ قمرؔ اخلاقؔ شوقؔ اور شاکرؔ و غافلؔ
منیرؔ و شمسؔ سب ہیں علم و فن کے دوستداروں میں
قریشیؔ واحدیؔ آصفؔ بقائی اور حسنؔ خواجہ
ہیں عہد حاضرہ میں سب ادب کے پختہ کاروں میں
سعیدؔ و یاسؔ و وحشیؔ امنؔ اور محمودؔ اور اکبرؔ
نہیں گو دہلی والے دہلوی ہیں استعاروں میں
منورؔ منتظرؔ برکتؔ جریؔ فانیؔ ادیبؔ عاشقؔ
نہالؔ اور فکرؔ آتے ہیں اسی مد کے شماروں میں
ہماری درس گاہوں میں ادب کے ناظمؔ و ناشرؔ
خدا رکھے نظر آتے ہیں اکثر ہونہاروں میں
علیؔ و طالبؔ و شیداؔ و تاباںؔ ساقیؔ و مائلؔ
ہوا تاراج گلشن جب خزاں آئی بہاروں میں
فراقؔ اور میرؔ ناصرؔ اور سری رامؔ اب کہاں ساحرؔ
کہ تھے علم و ادب کے بہتریں خدمت گزاروں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.