نشتروں پر جسم سارا رکھ دیا
نشتروں پر جسم سارا رکھ دیا
زخم پر لفظوں کا پھاہا رکھ دیا
رات کی بھیگی ہوئی دیوار پر
میں نے اک روشن ستارہ رکھ دیا
رات تم نے روشنی کے کھیل میں
کیوں مرے سائے پہ سایہ رکھ دیا
میں نے وہ پتوار بھی لوٹا دیے
بیچ دریا کے کنارا رکھ دیا
پھول تھے ان میں مگر خوشبو نہ تھی
لفظ کو سونگھا اٹھایا رکھ دیا
دشمنی اچھی نکالی وقت نے
بوجھ ان کاندھوں پہ کیسا رکھ دیا
سب تماشا کھیل سارا اس کا تھا
نام ناحق ہی ہمارا رکھ دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.