نیاز و ناز باہم ایک ہی منزل میں رہتے ہیں
نیاز و ناز باہم ایک ہی منزل میں رہتے ہیں
ہم ان کے دل میں رہتے وہ ہمارے دل میں رہتے ہیں
وہ جانیں کھیلنا کیا موج طوفان حوادث سے
جو تن پرور بنے آرام کے ساحل میں رہتے ہیں
عمل درکار ہے ممکن نہیں کیا شے زمانے میں
نہاں پرواز کے پر نقش آب و گل میں رہتے ہیں
شکستہ ہوتا ہے جبریل کا پر بھی جہاں جا کر
یہ پتلے خاک کے واللہ اس منزل میں رہتے ہیں
خوشی کا پیش خیمہ ان کا ہر غم ہے جو دنیا میں
غم موجود بھولے فکر مستقبل میں رہتے ہیں
جلالؔ بے نوا مشکل پسند اپنی طبیعت ہے
اسی باعث گھرے دن رات ہم مشکل میں رہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.