نظام ہر دو عالم انتظام وسعت دل ہے
نظام ہر دو عالم انتظام وسعت دل ہے
ممتاز احمد خاں خوشتر کھنڈوی
MORE BYممتاز احمد خاں خوشتر کھنڈوی
نظام ہر دو عالم انتظام وسعت دل ہے
یہ جو کچھ ہے وہی سب کچھ ہے سب کچھ اس میں شامل ہے
مجھے آتا ہے ہر مشکل کو آسانی بنا لینا
مجھے مشکل نہیں مشکل بڑی مشکل یہ مشکل ہے
تلاش منزل مقصود ہے اک شغل بیکاری
بہت کچھ ہم کو اپنی سعئ لا حاصل سے حاصل ہے
مقام عافیت ملتا ہے کب برگشتہ قسمت کو
ہم آ پہونچے تو یوں سمجھو بلا منزل پہ نازل ہے
بچا لے جائے تو کشتی کو موجوں کے تھپیڑوں سے
ابھی تو دور ہی عافیت ساحل سے ساحل ہے
ترے پس ماندگان راہ بھی ہیں رہبر عالم
یہاں تو جو کوئی ناقص بھی ہے کامل سے کامل ہے
ہجوم حسرت و ارماں سے گھر خالی نہیں رہتا
جہاں ہم ہیں وہاں ہر وقت اک محفل کی محفل ہے
جہاں خوددار بنتا ہے وہاں خوددار بنتا ہے
یہی تو حال خوشترؔ ہے جہاں سائل ہے سائل ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.