نجومی بس لکیریں پڑھ رہے ہیں
نجومی بس لکیریں پڑھ رہے ہیں
یہ کس دنیا کی جانب بڑھ رہے ہیں
سیاست میں یوں آگے بڑھ رہے ہیں
پہاڑوں پر مکوڑے چڑھ رہے ہیں
تمہارا لمس ہے یا برق کوئی
بدن پر میرے کانٹے چڑھ رہے ہیں
محبت فلسفہ ہپنٹیزم تک
تری آنکھوں میں کیا کیا پڑھ رہے ہیں
ذرا آواز ٹی وی کی کرو کم
ابھی بچے کتابیں پڑھ رہے ہیں
نظر انداز کرتے تھے جو کل تک
غزل شادابؔ کی وہ پڑھ رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.