نمود صبح کی تنویر دل کے پاس تو ہے
نمود صبح کی تنویر دل کے پاس تو ہے
کسی کے آنے تلک زندگی کی آس تو ہے
ترا وجود سمندر مرا وجود سراب
دبی دبی ہی سہی اس میں تیری پیاس تو ہے
اب اس میں ہوں نہ ہوں روشن تری عطا کے چراغ
مری دعا کا کھنڈر تیرے گھر کے پاس تو ہے
تمام خانۂ ہستی کو جگمگا دے گا
مرا دریچۂ دل گو ابھی اداس تو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.